نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکواڈز کا اعلان ہو گیا

نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکواڈز کا اعلان ہو گیا
نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکواڈز کا اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے فرسٹ اور سیکنڈ الیون سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب فرسٹ الیون کی قیادت شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت (نائب کپتان)، عامر یامین، علی شفیق، بلاول بھٹی، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد الیاس، محمد عرفان، راحت علی(فٹنس سے مشروط)، سیف بدر، صہیب مقصود، عمر خان، عمر صدیق خان، زاہد محموداور ذیشان اشرف (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ 

سدرن پنجاب فرسٹ الیون کے سپورٹ سٹاف میں شاہد بٹ (منیجر)، عبدالرحمان (ہیڈ کوچ)، اعزاز چیمہ (اسسٹنٹ کوچ)، خواجہ روحیل علی (ٹرینر)، محمد طیب (فزیو) اورمحمد فیصل رائے(اینالسٹ)کے طورپر خدمات سرانجام دیں گے۔ 

سدرن پنجاب سیکنڈ الیون کی قیادت نوید یاسین کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان علی (نائب کپتان)، مقبول احمد (وکٹ کیپر)، علی عثمان، انس مصطفی، دلبر حسین، محمد عمران، محمد عرفان، محمد محسن، محمد رمیز، محمد عمیر، محمد عرفان جونیئر، مختار احمد، طیب طاہر، زین عباس اور ضیاءالحق شامل ہیں۔ 

سدرن پنجاب سیکنڈ الیون کے سپورٹ سٹاف میں سجاد اکبر (کوچ کم منیجر)، ظہور الٰہی (اسسٹنٹ کوچ)، افتخار حسین (ٹرینر)، عدیل باجوہ (فزیو) اور حافظ محمد عثمان (اینالسٹ) کے طورپر خدمات سرانجام دیں گے۔ 

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ میں نے نوجوانوں پر مشتمل سکواڈ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے جنہیں تجربہ کار اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سینئرز کا ساتھ حاصل ہو گا۔ میرا مقصد ایسے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے جو مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلی مرتبہ نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ، یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ءکے انعقاد اورنیشنل ٹی 20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -