سندھ حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،صوبے بھر کے سرکاری اساتذہ نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا 

سندھ حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،صوبے بھر کے سرکاری اساتذہ نے دھرنا ...
سندھ حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،صوبے بھر کے سرکاری اساتذہ نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ بھر کے سرکاری اساتذہ چارٹر ڈآف ڈیمانڈ کی عدم منظوری کے خلاف کل (جمعرات کے روز ) کراچی پریس کلب پر احتجاجی  دھرنا بھی دینگے،سندھ کے مختلف اضلاع سے اساتذہ قافلے کی صورت میں کراچی پہنچ گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ایجوکیشنل گرینڈ لائنس نے ایک ماہ قبل چارٹرڈ آف محکمہ سکول ایجوکیشن کو جمع کرایا تھا۔جس میں 2012ء کے ادر کیڈر اساتذہ کوفوری تنخواہوں کا اجراء،جے ایس ٹی اساتذہ کو ٹائم سکیل، سندھ کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ عملے کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہی گروپ انشورنس کے واجبات کی ادائیگی، ایس ایل ٹی گریڈ 16کے اساتذہ کو کوٹہ کے مطابق ہیڈ ماسٹر /ہیڈ مسٹریس کے عہدے پر ترقی، اے ڈبلیو آئی اساتذہ کی گریڈ 16پر ترقی، سندھ یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی مستقلی کے مطالبات شامل تھے۔حکومت کی جانب سے کئی سال گذرنے کے باوجود مطالبات پورے نہ ہونے پر سندھ بھر کے سرکاری اساتذہ  نے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ بھر کے سرکاری اساتذہ کئی سالوں سے اپنے مطالبات کے حق میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں،کئی بار دوران احتجاج پولیس تشدد اور واٹر کینن کے استعمال اور گرفتاریوں کے باوجود اساتذہ اپنے حق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -