وہ وقت جب وہاب ریاض نے زخمی آنکھ کیساتھ ٹیم کو میچ جتوایا، دلچسپ انکشاف کر دیا

وہ وقت جب وہاب ریاض نے زخمی آنکھ کیساتھ ٹیم کو میچ جتوایا، دلچسپ انکشاف کر دیا
وہ وقت جب وہاب ریاض نے زخمی آنکھ کیساتھ ٹیم کو میچ جتوایا، دلچسپ انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہوں نے زخمی آنکھ کیساتھ اپنی ٹیم کو میچ جتوایا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشتاق احمد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک میچ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب خان بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ایک اچھے باز تھے جنہوں نے میرے اوور کی پہلی چار بالز پر چوکے مارے، پانچواں بال ڈاٹ ہوا اور چھٹے بال پر انہوں نے شاٹ ماری تو گیند سیدھا میری طرف آیا جسے کیچ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا اور گیند سیدھا میری آنکھ کی سائیڈ پر جا لگا۔ 

انہوں نے بتایا کہ میں نے فوراً اپنا ہاتھ چوٹ کی جگہ پر رکھ دیا اور سب میرے پاس اکٹھے ہو گئے، میں نے اپنا ہاتھ دیکھا تو اس پر خون نہیں تھا لیکن جب دوبارہ چوٹ والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر دیکھا تو وہ خون سے بھر گیا، اس وقت جیف لاسن کوچ تھے جو وہاں پہنچ گئے اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے میرے ابا جان بھی پہنچ گئے۔ 

مجھے اندر لے جایا گیا اور 1122 والوں کو بلا لیا گیا، میں نے اپنی آنکھ کھول کر چاروں جانب دیکھ کر یہ تسلی کی کہ میری ویژن ٹھیک ہے اور پھر ڈاکٹر سے کہا کہ پٹی کر دیں مجھے اندر کھیلنے جانا ہے، ڈاکٹر کہنے لگا کہ آپ کی آنکھ سوجی ہوئی ہے اور اس پر ٹانکے لگیں گے، آپ نہیں کھیل سکتے تو میں نے کہا کہ نہیں لگاﺅ گے تو ایسے ہی چلا جاﺅں گا۔ 

بہرحال ڈاکٹر نے ٹانکے لگائے اور میں دوبارہ میدان میں چلا گیا، باﺅنڈری پر فیلڈنگ کیلئے کھڑا ہوا اور بیٹسمین نے شاٹ لگائی تو گیند میری بائیں جانب آیا مگر میں دائیں جانب بھاگ گیا، مذکورہ میچ کے آخری 2 اوورز میں حریف ٹیم کو 8 یا 9 کی اوسط کیساتھ رنز چاہئے تھے اور شعیب خان 84 کے انفرادی طور پر کھیل رہے تھے مگر ہم وہ میچ جیت گئے۔ 

مزید :

کھیل -