موٹر وے پر بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ زیادتی ،متاثرہ خاتون نے موٹر وے پولیس کو فون کیا تو کیا جواب ملا؟انتہائی افسوسناک خبر آگئی 

موٹر وے پر بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ زیادتی ،متاثرہ خاتون نے موٹر وے پولیس ...
موٹر وے پر بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ زیادتی ،متاثرہ خاتون نے موٹر وے پولیس کو فون کیا تو کیا جواب ملا؟انتہائی افسوسناک خبر آگئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گجر پورہ میں موٹر وے پر نا معلوم افراد نے خاتون کو گاڑی سے نکال کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی۔ دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے رشتے دار کو بھی فون کیا لیکن رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا،خاتون نے رشتے داروں کے مشورے پر موٹروے پولیس کو فون کیا تو آگے سے جواب ملا یہ علاقہ بیٹ میں نہیں آتا، کافی دیر انتظار کے باوجود موٹر وے پولیس نہیں پہنچی۔ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد ، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -