ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پسند کا سکواڈ نہ ملنے پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے استعفیٰ دے دیا
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوںنے کہا انہیں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات تھے۔ ان کا موقف ہے کہ ٹیم کی سلیکشن پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔راشد خان نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی سلیکشن میں میری شمولیت میرا حق ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے جس ٹیم کا اعلان کیا اس کیلئے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔نہوں نے کہا میں فغان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ابھی مستعفی ہو رہا ہوں۔ افغانستان کیلئے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔
???????????? pic.twitter.com/zd9qz8Jiu0
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) September 9, 2021