ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے اپنے مالی نقصان کو برداشت کیا ہے۔ اب صورت حال ان کے حق میں ہونا شروع ہو گئی ہے جو بھی سلسلے خراب تھے۔ وہ تیزی سے ان شاءاللہ بہتری کی جانب جائیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ستاروں کی پوزیشن بدل رہی ہے۔ آپ کا ان حالات میں بڑی حکمت عملی سے چلنے کا مشورہ ہے اور اس وقت تھوڑی سی غلطی بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ اندرون خانہ سازشیں بھی چل رہی ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ خود سے قدم نہ اٹھائیں۔ اللہ پاک سے مدد لے کر چلیں گے تو کامیابی کے سو فیصد امکانات ہیں اور اگر اپنی مرضی کی تو شاہد نقصان ہو اس بات کا خیال ضرور رکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات مقدمے یا انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس وقت مشتری عزت دینے والا ستارہ بحکم اللہ زائچے میں ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنی مرضی سے کام لیں گے تو غلط ہو جائے گا۔ سامنے والے معاملات اور حالات دیکھ کر قدم اٹھائیں گے تو مناسب ہے۔ اس وقت گھر میں بھی آپ کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے اپنے لئے نیا کام شروع کرنے کا پروگرام بنا لیا وہ اللہ کا نام لے کر ایسا کر سکتے ہیں اور اس اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز بھی نہ جانے دیں۔ اچھا موقع ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کو اپنے تمام معاملات کو سب سے چھپا کر رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ حسد کی زد میں آ سکتے ہیں اور جو لوگ کسی کے ساتھ کوئی شراکت کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی رک جائیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی جکڑن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کا مستقل بندوبست کریں اور آج اپنا صدقہ دیں ۔ اصل میں آپ ضرورت سے زیادہ اوپن ہو جاتے ہیں۔ یہ غلطی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کاروباری حضرات کے لئے کسی جانب سے بڑے فائدے کا امکان ہے اور جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہے۔ ان شاءاللہ اس کا بندوبست بھی ہو سکتا ہے اور ناراض سے صلح بھی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
خود کو پھر اکیلا محسوس کر رہے ہیں جس کی خاطر سب کچھ کیا وہی اپنے نہ رہے۔ اب ایک الگ سے زندگی کی ابتداءکرنے کی ضرورت ہے اور صرف اللہ پاک کی مدد مانگیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
موجودہ نوکری میں شائد کوئی خاص فائدہ نہیں ہے۔ اس لئے تبدیلی کا غور ہو سکتا ہے۔ بعض ایک وقت میں دو مقام پر نوکری کر سکتے ہیں۔ بے روزگار خوشخبری سن سکیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کافی دنوں کے بعد ستاروں کی نحوست نے جان چھوڑی ہے۔ امید ہے کہ اب آپ مشکلات سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور آج شام تک اہم معاملات میں بہتری آ جائے گی، ان شاءاللہ