انتظامی مسائل کے باعث کراچی سے اندرون اور بیرون ملک 14پروازیں منسوخ، 2تاخیر کا شکار

انتظامی مسائل کے باعث کراچی سے اندرون اور بیرون ملک 14پروازیں منسوخ، 2تاخیر ...
انتظامی مسائل کے باعث کراچی سے اندرون اور بیرون ملک 14پروازیں منسوخ، 2تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتظامی مسائل کے باعث کراچی سے اندرون اور بیرون ملک 14پروازیں منسوخ جبکہ 2تاخیر کا شکارہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی 2پروازیں تاخیر کاشکارہیں جبکہ مختلف ایئرلائنز کی کراچی سے باکو، بحرین، دبئی، دمام، جدہ، دبئی، اسلام آباد، لاہور کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق نجی ایئرلائن کی کراچی سے باکو کی پرواز5095،پی آئی اے کی کراچی سے بحرین کی پرواز118منسوخ کر دی گئی، اسی طرحح نجی ایئرلائن کی کراچی سے دبئی کی پرواز604،پی آئی اے کی کراچی سے دمام کی پرواز242منسوخ کردی گئی ۔

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی پرواز732،پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز373،نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز144،پی آئی اے کی کراچی سے فیصل آباد کی پرواز341،نجی ایئر لائن  کی کراچی سے لاہور کی پرواز523،کراچی سے بنکاک نجی لائن کی پرواز341، پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی پرواز214،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز307،جی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز146منسوخ کردی گئیں، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں 303اور309تاخیر کاشکار ہیں۔