شارجہ سے ڈھاکہ جانیوالی پرواز میں مسافرکا انتقال ،طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی ایئرلائن کے طیارے میں مسافر انتقال کر گیا،جس پر پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز جی 9512شارجہ سے ڈھاکا جارہی تھی، 42سال کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی،ایئرٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی ،کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر انتقال کر چکا تھا۔