ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید کی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے درست ثابت ہورہی ہے: احسن اقبال

ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید کی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے درست ثابت ہورہی ...
ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید کی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے درست ثابت ہورہی ہے: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 سال پہلے ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید کی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے درست ثابت ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شکر گڑھ میں آبائی گاوں فتووال میں جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیل کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی پاکستان سے ہمارے تعلقات ٹھیک کرسکتے ہیں، 20 سال پہلے ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید کی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے درست ثابت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چار سال مرکز اور پنجاب میں حکومت کی اور اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں کیا، سیاسی مخالفین کو چور ڈاکو کہنے میں گزار دیے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ملک میں انتشار کی سازش ہو رہی ہے، حکومت سازشوں اور فوج دہشتگردی کے خلاف لڑرہی ہے، ہم جنگ جیت کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالیں گے، بانی پی ٹی آئی نے عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کو چن کر وزیراعلیٰ لگایا، بانی پی ٹی آئی نے مجھے جھوٹے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں بند کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں بطور ممبر اسمبلی سزائے موت کے قیدی والی چکی میں رہ سکتا ہوں تو بانی پی ٹی آئی کیوں نہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ خان کو چکی میں نہیں ہونا چاہئے تو وہ مجھ سے بھی معافی مانگے، بانی پی ٹی آئی کو جو سہنا پڑ رہا ہے وہ ان کے کرتوتوں کا صلہ ہے۔

مزید :

قومی -