کراچی:کورنگی میں شہریوں کی فائرنگ اور تشدد، 2 ڈاکو مارڈالے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے کورنگی میں شہریوں کی فائرنگ اور تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو کورنگی کے علاقے میں شہری سے لوٹ مار کررہے تھے جس دوران شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ علاقہ مکینوں نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان پرتشددکیا اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے 2 مبینہ ڈاکوہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی ہلاکت پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔