کار ساز حادثہ: ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی سٹی کورٹ نے کار ساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کار ساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کی۔سٹی کورٹ نے آج منشیات کیس میں ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کی۔
یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف پولیس کی جانب سے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔