رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں،صحافی کے سوال پر چیف جسٹس پاکستان کاجواب آ گیا

Sep 09, 2024 | 12:14 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافی کے سوال ’’رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں‘‘کے جواب میں کہا کہ رانا ثنا اللہ کو میرے سامنے لے آئیں ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں اعظم نذیر تارڑ، جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل  موجود تھے،میٹنگ میں رانا ثنا اللہ موجود نہیں تھے،میٹنگ میں بتایاگیا تمام چیف جسٹس صاحبان کی مدت ملازمت میں توسیع کررہے ہیں،میں  نے کہاکہ باقیوں کی کردیں ، میں مدت ملازمت میں توسیع قبول نہیں کروں گا ،مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں۔

ایک اور سوال ’’6ججز کے خط کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر کیوں نہیں ہورہا‘‘کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 6ججز کے خط کا معاملہ کمیٹی نے مقرر کرنا ہے،جسٹس مسرت ہلالی ناسازی طبیعت کے باعث نہیں آ رہی تھیں جس وجہ سے بنچ تشکیل نہیں پا رہا تھا۔

مزیدخبریں