پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی 

Sep 09, 2024 | 12:18 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 22 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہو گئی ہے ۔22 گرام 10 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 647 روپے ہے تاہم عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2490 ڈالر ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں