اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹ کا اجلاس 2 روز کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شام 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کیلئے 30نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں ارکان کی طرف سے نئے بل پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں قانون سازی بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ارکان کی طرف سے تحاریک بھی پیش کی جائیں گی۔