بھارتی ہائیکورٹس میں کتنے ہزار مقدمات زیر التواء ہیں اور کتنے سال پرانے ہیں؟ اہم تفصیلات جانیے

بھارتی ہائیکورٹس میں کتنے ہزار مقدمات زیر التواء ہیں اور کتنے سال پرانے ہیں؟ ...
بھارتی ہائیکورٹس میں کتنے ہزار مقدمات زیر التواء ہیں اور کتنے سال پرانے ہیں؟ اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائیکورٹس میں کتنے ہزار مقدمات زیر التواء ہیں اور کتنے سال پرانے ہیں۔۔۔؟  اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت کی مختلف ہائی کورٹس میں تقریباً 62,000 ایسے مقدمات زیر التوا ءہیں جو 30سال سے زیادہ پرانے ہیں اوران میں 1952ءسے زیر التواء 3 مقدمات بھی شامل ہیں.

 خبر رساں ادارے "اے پی پی "  نے بتایا کہ  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  بھارت کی ہائی کورٹس میں 1954سے اب تک 4 اور 1955ءسے9 مقدمات زیر التواء ہیں۔ 1952ءسے زیر التواء 3 مقدمات میں سے 2 کولکتہ ہائی کورٹ اور 1 مدراس ہائی کورٹ میں ہے۔