تحریک انصاف کا جلسہ اسلام آباد پولیس کو کتنے میں پڑا؟ پتہ چل گیا

تحریک انصاف کا جلسہ اسلام آباد پولیس کو کتنے میں پڑا؟ پتہ چل گیا
تحریک انصاف کا جلسہ اسلام آباد پولیس کو کتنے میں پڑا؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں اتوار کو منعقدہ پی ٹی آئی کا جلسہ پولیس کو کروڑوں میں پڑ گیا، کنٹینرز بل کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں کئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق 20 اگست کو اسلام آباد میں 150 کنٹینرز پہنچائے گئے تھے، یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید ایک سو کنٹینر رکھے گئے، 7 ستمبر کی رات 205 مزید کنٹینر اسلام آباد میں رکھے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جلسے کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو دو وقت کا کھانا دیا گیا، دو وقت کھانے کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فی الحال 400 سے زائد کنٹینرز موجود ہیں، سیاسی سرگرمیاں ختم ہونے کے باوجود تاحال کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں گئے۔

مزید :

قومی -