اسلام آباد کا ریڈ زون اچانک سیل کردیا گیا، شہری شدید اذیت کا شکار

اسلام آباد کا ریڈ زون اچانک سیل کردیا گیا، شہری شدید اذیت کا شکار
اسلام آباد کا ریڈ زون اچانک سیل کردیا گیا، شہری شدید اذیت کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر ریڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند کردیے جبکہ آمد و رفت کیلیے صرف مارگلہ روڈ کو کھولا ہوا ہے۔ اچانک ریڈ زون کی بندش سے اطراف میں ٹریفک جام ہوا اور مارگلہ روڈ پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ریڈ زون کے اندر بھی شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

ریڈ زون کی بندش کے باعث ٹریفک کی روانی میں بری طریقے سے خلل پیدا ہوا جس کو کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس بھی ناکام نظر آئی۔ اُدھر نجی اور سرکاری دفاتر کے ملازمین بھی راستوں کی بندش کے باعث شدید پریشان ہوگئے۔