وزیر اعلی مریم نواز کا سابق ایم این اے حمیرحیات خان روکھڑی کے انتقال پرا ظہار افسوس

Sep 09, 2024 | 07:06 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے سابق  رکن قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی  لاہور سے واپس آ رہے تھے کہ قائدآباد کے قریب دل کا دورہ پڑا،انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے۔حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔

مزیدخبریں