اراکین کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سےگرفتاریاں ہورہی ہیں اور سپیکر غائب ہیں،بابر اعوان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے پی ٹی آئی کےاراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے گرفتاریاں ہورہی ہیں اور سپیکر غائب ہیں،پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اراکین کو ایسے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو ابھی ایک آرڈیننس ہے قانون بنا ہی نہیں،سنگجانی جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے ایک ٹریلر ہے۔