شدت پسندوں کا سیکیورٹی فورسزپر حملہ ، جوابی کارروائی میں سات شدت پسند ہلاک
اورکزئی ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)اپراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے میں دواہلکار زخمی ہوگئے ، جوابی کارروائی میںسات شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈبوری میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں سات شدت پسند مارے گئے ، شدت پسندوں اور فورسز میں کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔