کولمبیا ‘ فارک باغیوں کے حملہ میں 3 پولیس اہلکار ‘ شہری ہلاک
بگوٹا(اے پی پی) جنوب مغربی کولمبیا میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے فارک باغیوں کے حملہ میں تین پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام نے کہا ہے کہ جنگجوﺅں کا تعلق انقلابی آرمڈ فورسز آف کولمبیا سے ہے۔ جنہوں نے کیکوٹاریاست کے قصبہ کارٹیجینا ڈیل شیرا میں صبح کے وقت پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ منشیات کے سمگلر کی گرفتاری کے لئے آپریشن میں مصروف تھی۔ وزیر دفاع کے مطابق منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو فارک باغیوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔