برطانیہ‘ ڈربی میں پاکستانیوں نے گاڑیاں چمکائیں، متاثرین تھرکے لئے امداد جمع کی

برطانیہ‘ ڈربی میں پاکستانیوں نے گاڑیاں چمکائیں، متاثرین تھرکے لئے امداد ...

لندن(آن لائن)ڈربی میں پاکستانیوں نے تھرمتاثرین کے لئے امدادی رقم جمع کی۔ برطانیہ کے شہر ڈربی میں مقیم پاکستانیوں نے تھر متاثرین کے لیے امدادی رقم جمع کرنے کی خاطر کارواش کا اہتمام کیا،امداد کے لیے کارواش کا اہتمام الخدمت گروپ اور منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا، اس ایونٹ میں علاقہ کی مقامی مسلم کمیونٹی نے بھرپور تعاون کیا، رضاکار نوجوان پورا دن گروپوں کی صورت میں لوگوں کی گاڑیوں کو صاف کرتے رہے۔ان رضاکاروں کا کہنا تھا کہ تھر کے افراد جن مشکلات کا شکار ہیں ہم ان کی مدد کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔

 ایونٹ میں کارواش کے لیے آنے والے افراد کے لیے خاص طور پر باربی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا، پاکستانی عوام کے بھرپور تعاون سے 10 ہزار پاونڈ کی خطیر رقم اکھٹی کی گئی۔

مزید : عالمی منظر


loading...