پاکستان کےلئے تجارتی مراعات میں امریکا یورپ کی برابری کرے، وزیر تجارت خرم دستگیر

پاکستان کےلئے تجارتی مراعات میں امریکا یورپ کی برابری کرے، وزیر تجارت خرم ...

 اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے تجارتی مراعات میں امریکا یورپ کی برابری کرے، غیر ملکی تاجر بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کریں ¾ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھانے کیلئے معیار بہتر کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پو ملک بھرکے چیمبرزکا دورہ کر کے تاجربرادری کو اعتماد میں لوں گا،انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھانے کیلئے معیاربہترکرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ تاجراپنے دلوں سے وسوں اور خوف کو ختم کردیں حکومت انکے ساتھ ہے، حکومت معیشت کی بہتری،توانائی بحران پر قابو پانے اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے تجارتی مراعات میں امریکا یورپ کی برابری کرے، غیر ملکی تاجر بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کریں۔انہوںنے کہاکہ کہا کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس درجہ ملنے کے بعد پاکستان کے یورپ سے تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

 رواں مالی سال جولائی سے فروری تک پاکستان کی برآمدات میں 6.1 اور درآمدات میں 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر وقت میں تجارت کے توازن کی سمت پاکستان کے حق میں کر دی ہے۔ سرکاری نظم و نسق میں کرپشن کا قلع قمع موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید : کامرس


loading...