ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس آج ہوگا

ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس آج (10اپریل2014) کو کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ میں منعقد ہوگا۔ سالانہ اجلاس میں صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق مہمان خصوصی ہونگے ۔اجلاس کے دیگر مہمانان گرامی میں صدر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز انجینئر سہیل لاشاری، لاہور چیمبرز کے تمام عہدیداران ، سیکرٹری لیبرپنجاب ،سیکرٹری انڈسٹریزپنجاب ،کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب ،ڈائریکٹر اولڈ ایج بینیفٹ ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب چوہدری محمد نصیر بھٹہ شامل ہیں۔ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ میں تمام عہدیداران ،ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ معروف صنعتکاربھی خصوصی طور پر اس سالانہ میٹنگ میں شرکت کرینگے۔

مزید :

کامرس -