پاکستانی ٹیم ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپین شپ شرکت کےلئے آج نیپال روانہ ہوگئی

پاکستانی ٹیم ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپین شپ شرکت کےلئے آج نیپال روانہ ہوگئی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی 15 رکنی ٹیم ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپین شپ میں شرکت کے لئے کل نیپال روانہ ہوگئی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپین شپ کے لے 13کھلاڑیوں اور 2 آٓفیشلز کو منتخب کیا ہے کھلاڑیوں میں 7مرد اور 6خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں سمیع اللہ، یاسر خان، جاوید خان، کرامت بٹ، افضل بشیر، شاہ حسین شاہ اور احمد شہزاد بٹ شامل ہیں اسی طرح خواتین کھلاڑیوں میں حمیرا عاشق، مریم جبار، شمائلہ گل، عنبرین مسیح، فوزیہ ممتاز اور بنش خان شامل ہیں جبکہ افیشل میں مقصود جٹ ٹیم منیجر اور رشید احمد بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ کے لیے قومی کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور کوچز نے انکی بھرپور رہنمائی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ میں جنوبی ایشیاءکے 7ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے تاہم وہ پرامید ہیں کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپین شپ 11سے 14 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...