مارک کوسگرو نے دوبارہ ساﺅتھ آسٹریلیا کو جوائن کر لیا

مارک کوسگرو نے دوبارہ ساﺅتھ آسٹریلیا کو جوائن کر لیا

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلین بلے باز مارک کوسگرو نے چار سال بعد دوبارہ ساﺅتھ آسٹریلیا کو جوائن کر لیا۔ 29 سالہ مارک کوسگرو کو چار سال قبل سٹیٹ نے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد وہ تسمانیہ منتقل ہوگئے تھے اور وہیں سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔ تسمانیہ حکام کا کہنا ہے کہ مارک کوسگرو کو مزید دو سال کےلئے معاہدے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا، حکام کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس ایڈیلڈ جانا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے نیا معاہدہ نہیں کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...