انگلش کلب ماڈرشیل کا پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف بھٹی سے معاہدہ

انگلش کلب ماڈرشیل کا پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف بھٹی سے معاہدہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے ابھرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف بھٹی اب انگلینڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انگلینڈ کے ماڈرشیل کرکٹ کلب نے مسلسل دوسری بار قومی آل راﺅنڈر کاشف بھٹی سے معاہدہ کر لیا۔ کاشف بھٹی نے بتایا کہ ماڈر شیل نے میری گزشتہ برس کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ مجھ سے معاہدہ کیا ہے، میری کوشش ہو گی کہ عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ مستقبل میں میرے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ کاشف بھٹی نے گزشتہ سیزن میں ماڈرشیل کلب کی طرف سے 1200 رنز اور 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...