کامیسٹس لنکاسٹر ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

کامیسٹس لنکاسٹر ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کامران قریشی نے کیا ۔چیمپئن شپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں اے اور بی دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پول اے میں انگلینڈ کی لنکاسٹر یونیورسٹی کی ٹیم ،کامسیٹس لاہور اور کامسیٹس اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں کامسیٹس ویہاڑی /سائیوال ،کامسیٹس اٹک /واہ اور کامسیٹس واہ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ کا افتتاح میچ انگلینڈ کی یونیورسٹی کی ٹیم لنکاسٹر اور کاسمیٹس اسلام آباد کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جو کہ کاسمیٹس اسلام آباد کی ٹیم نے 78رنز سے جیت لیا ۔

کاسمیٹس اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے جس میں طلال حبیب شاہ کے 55،حمزہ وسیم کے 45اورآصف کے 24رنز شامل تھے ۔سیم ڈائسن نے 29رنزدے کر 2اینڈریو اور وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔لنکا سٹر کی ٹیم مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ کرسکی اور 101رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔جوائے مولے نے 24اور مارلے نے 17رنز بنائے ۔ کاسمیٹس اسلام آبادکی ٹیم کے باﺅلر عزیز ضمیر نے 4اور طلال شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔طلال شاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...