اسٹیج پر نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کروا رہا ہوں‘سلےم پنچھی

اسٹیج پر نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کروا رہا ہوں‘سلےم پنچھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکار سلےم پنچھی نے کہا ہے کہ اسٹیج پر نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کروا رہا ہوں‘ کبھی بھی فحاش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں جب سے اسٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواﺅں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج اسٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے اسٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔

مزید :

کلچر -