فنکار کیلئے سرحدیں نہیں، امیتابھ بچن کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کریں گے، فیصل احمد

فنکار کیلئے سرحدیں نہیں، امیتابھ بچن کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کریں ...
فنکار کیلئے سرحدیں نہیں، امیتابھ بچن کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کریں گے، فیصل احمد
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (شو بز ڈیسک) گلوکار فیصل احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت فنکاروں کے ایک دوسرے ممالک میں آنے جانے سے نہ صرف فنکار ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں ہیں بلکہ دونوں اطراف کے عوام بھی محفوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی پاکستان آنے کی خواہش کے بیان پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن لیجنڈ اداکار ہیں وہ پاکستان آئیں گے تو ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ فنکار کیلئے سرحدیں نہیں ہوتی، فنکار فطرتاً آزاد طبع ہوتا ہے بگ بی کے جتنے پرستا بھارت میں اتنے ہی پاکستان میں بھی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتی اداکار رضا مراد اور اوم پوری کے دورہ پاکستان کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے میوزک کنسرٹ کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ چند روز میں میوزک کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگاﺅں گا۔ اپنی آنیوالی البم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میری البم میں جدت اور مشرق ومغرب کے رنگ نمایاں ہوں گے۔

مزید :

کلچر -