اصلاح معاشرہ کا تمام تر دارومدار تعلیمات نبوی میں مضمر ہے، علامہ ارشد القادری

اصلاح معاشرہ کا تمام تر دارومدار تعلیمات نبوی میں مضمر ہے، علامہ ارشد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) اصلاح معاشرہ کا تمام تر دارومدار تعلیمات نبوی میں مضمر ہے رسول اکرم تمام عالم کے لئے مینارہ نور ہیں ان خیالات کااظہار مفتی علامہ ارشد القادری نے شرح جامع ترمذی پر اپنی تصنیف”فیوض النبی“ کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام مرکز تعلیم و تربیت جامع اسلامیہ رضویہ رچنا ٹاﺅن شاہدرہ نے کیاتھا جس کی صدارت صاحبزادہ مفتی محمد غوث رضوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی حاجی محمد حبیب الرحمن سابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس تھے علامہ ارشد القادری نے اعلان کیا کہ ہم حضرت محمد کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے پیش نظر ایک اسلامی یونیورسٹی اور اسلامی سکول سسٹم قائم کریں گے ازاں بعداس کو یونین کونسل کی سطح تک پھیلایا جائے گامہمان خصوصی حاجی محمد حبیب الرحمن نے کہا کہ علامہ ارشد القادری کی تصنیف ایک شاندار اور قابل قدر تصنیف ہے الحاج علامہ محمد عبدالستار سعیدی نے احادیث کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ صحافی اقبال حسین لکھویرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریکی کا کوئی وجود نہیں ہوتا یہ روشنی کی غیر حاضری کا دوسرانام ہے مفتی احمد رضا قادری نے کہا کہ 225 سال پہلے برصغیر پاک و ہند میں جامع ترمذی پر فارسی میں شرح لکھی گئی جو اب مفقود ہے اور اب مفتی علامہ ارشد القادری نے اردو زبان میں ترمذی شریف پر شرح لکھی ہے جو اسلامیات کے طلباءکے ساتھ ساتھ علمائے کرام او رمذہبی سکالرز کے لئے بھی یکساں مفید ہوگی تقریب سے محمد نور المصطفیٰ رضوی، ڈاکٹر ممتاز احمد سعیدی، غلام رسول قاسمی، محمد اسحاق قریشی، بشیر احمد فردوسی، مفتی گلزار احمد قادری، عطاءالرسول اویسی، نذیر احمد قادری اور مولانا محمد عثمان نوری نے بھی خطاب کیا۔