انسانیت کی بقاءکےلئے طاقت کے استعمال کو روکنا لازمی ہے، مجاہد کامران

انسانیت کی بقاءکےلئے طاقت کے استعمال کو روکنا لازمی ہے، مجاہد کامران

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ انسانیت کی بقاءکے لئے اختلافات کو حل کرنے کے لئے طاقت کے استعمال کو روکنا لازمی ہے وہ جرمنی کی بیلفلڈ یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے اشتراک سے ”سیاسی ترقی اور پرتشدد کشمکش “کے موضوع پرخصوصی سیمینار سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر جرمنی کی بیلفلڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سیبچین ہن اور ماہرین سوشل سائنسز، ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر زکریاذاکر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر اور پاکستان کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ماہرین اور طلباءو طالبات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بڑی تعداد میں پیدا کر لئے ہیں جو کہ تقریباً پوری انسانیت کا ہی خاتمہ کر سکتے ہیں اسی لئے ضروری ہے کہ باہمی مسائل کو امن اور بھائی چارے کے ذریعے حل کیا جائے ورنہ انسانوں کو بقاءکا خطرہ لاحق ہو جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...