خورد برد کے الزام میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

خورد برد کے الزام میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار تحسین جاوید، محمد اصغر ، اصغر علی، لیاقت علی ، محمد اسلم ، محمد اصغر، سرفراز، صفدر، اور گلزار احمد کو 23اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دے دیا ہے ملزمان کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں اربوں روپے کی خورد برد کی تھی گزشتہ روز نیب حکام نے ملزمان کو متعلقہ احتساب عدالت میں پیش کرکے مو¿قف اختیار کیا کہ س معاملے میں ملوث دےگر بااثر ملزمان کے بارے میں تفصیلات کے حصول اور خورد برد کی گئی رقم کی وصولی کے لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے فاضل عدالت نے اس استدعا پر ملزمان کو 23اپریل تک نیب حکام کی تحویل میں دے دیا

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...