سکریپ خورد برد کے الزام میں ملوث ٹھیکیداروں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سکریپ خورد برد کے الزام میں ملوث ٹھیکیداروں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگاراحتساب عدالت نے سکریپ خورد برد کے الزام میں ملوث ریلوے کے ٹھیکیداروں جواد احمد اور محمد ذیشان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27اپریل تک توسیع کر دی ہے گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کوہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزمان کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کردیں جواد احمد اور محمد ذیشان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریلوے حکام کی ملی بھگت سے ہزاروں ٹن سکریپ خورد بردکرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا احتساب عدالت نے صائمہ سلطان وغیرہ کے خلاف دائر سوزوکی سیالکوٹ موٹرز فراڈ ریفرنس کی سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...