4بینکنگ عدالتوں کا نادہندہ کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم

4بینکنگ عدالتوں کا نادہندہ کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)4بینکنگ عدالتوں نے 10نادہندہ کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم جاری کردیا ہے فاضل عدالت میں الائیڈبینک، اسلامک بینک ، نیشنل بینک ،سونہری بینک اور حبیب بینک کی جانب سے قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر یونیک ٹائلز (بندروڈ) ، سٹی ٹیکسٹائل ملز(گلبرک ) ، افضل رائس ملز(ڈھولنوال )، بابر پلاسٹک (شاہ عالم مارکیٹ )،زاہد گلاس ہاﺅس (کشمیری بازار) ،مغل آٹوز،میڈی گلاس، راﺅنڈ انٹرنیشنل ،الحمد انٹرپرائزز،سلیم انٹرپرائززاوروقاص الیکڑونکس کے خلاف دعوے دائر کررکھے تھے تاہم گزشتہ روز چار بینکنگ عدالتوں نے مذکورہ کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...