ٹی ٹی ایل ٹریکٹر کمپنی کودرخواستگزار شہری کو 18 لاکھ بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

ٹی ٹی ایل ٹریکٹر کمپنی کودرخواستگزار شہری کو 18 لاکھ بطور ہرجانہ ادا کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے ٹریکر لگنے کے باوجود گاڑی چوری ہونے کے خلاف دائر دعویٰ کے کیس کی سماعت کے بعد ٹی ٹی ایل ٹریکٹر کمپنی کودرخواست گزار شہری کو 18لاکھ روپے بطورہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے فاضل عدالت میں شیخوپوہ کے رہائشی میاں مشتاق احمد نے مذکورہ ٹریکر کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ سائل نے مذکورہ کمپنی کا ٹریکر اپنی گاڑی میں لگایا ہوا تھا لیکن اسکے باوجود اسکی گاڑی چوری ہوگئی تھی جس پر اس نے کمپنی سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا تھا جس سے سائل کو انتہائی ذہنی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔