شبانہ اظہر پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نائب صدر نامزد

شبانہ اظہر پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نائب صدر نامزد
 شبانہ اظہر پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نائب صدر نامزد

  


لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور صدر نصیر احمد نے مشہور سیاسی اور سماجی خاتون شبانہ اظہر چودھری کو پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کا نائب صدر نامزد کیا ہے، شبانہ اظہر چودھری سماجی اورفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جدوجہد کرتی رہی ہیں۔ اپنی نامزدگی پر شبانہ اظہر چودھری نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے پلیٹ فارم سے معاشرہ میں بڑھنے والے تشدد ودہشت گردی ،تیزاب گردی اور خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے ناروا سلوک پر بھر پور انداز میں آواز بلند کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...