دہشتگردکسی رعایت کے قابل نہیں ہیں،چودھری علی عدنان

دہشتگردکسی رعایت کے قابل نہیں ہیں،چودھری علی عدنان

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور وی آئی پی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری علی عدنان نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں نے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گرد کسی قسم کی رعایت کے قابل نہیں ہیں یہ وہ ڈینگی مچھر ہے جن کا خاتمہ لازمی ہے اور جس طرح میاں شہباز شریف نے ڈینگی مچھر کا خاتمہ کیا ہے پوری قوم مل کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ان دہشت گردوں کا قلع قمع کردے گی کوئٹہ میں ریل دھماکہ اور راولپنڈی میں فروٹ منڈی میں دھماکہ جس میں غریب اور معصوم نہتے شہری مارے گئے کیا اسلام ہمیں ان چیزوں کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں چاہیے کے ہم ان دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے متحد ہوجائیں اور ایک قوم بن کر ان کا مقابلہ کریں تاکہ یہ ایسی ملک دشمن کارروائیوں سے باز آجائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...