حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے کر رہی ہے،عرفان دولتانہ

حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے کر رہی ہے،عرفان دولتانہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تمام آئینی و عدالتی تقاضے پورے کر رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں پرویز الہی کا دور حکومت کرپشن اور لوٹ مار سے عبارت تھا حصول اقتدار چوہدری برادران کے لئے اب ایک خواب ہی رہے گاپرویز الہی خاطرجمع رکھیں اب ان کا لوٹ کھسوٹ کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا حکومت پنجاب نے تعلیم اور صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے دانش سکول کا منصوبہ محروم معیشت طبقات کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور پیف سکالرشپ سے ہزاروں نادار بچے اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ایک لاکھ 70ہزار سے زائد شہریوں کو روزانہ لگژری سفر کی سہولت فراہم کرنے والی میٹروبس پر تنقید کرنے والے عوام کے دشمن ہیں ۔پرویز الہی کو کوئی عوامی فلاحی منصوبہ برداشت نہیں ہوتا۔سیاسی بیان بازی تک محدود ان کی سیاست کا مقصد محض تنقید رہ گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...