حکمران ملکی معیشت کو امداد اور قرضوں سے چلا رہے ہیں، محمد مدنی
لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 119 کے ٹکٹ ہولڈر محمد مدنی نے کہا ہے کہ حکمران ملکی معیشت کو امداد اور قرضوں سے چلا رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال 2013-14 میں ملکی جی ڈی پی کا 30 فیصد قرض کی ادائیگی میں چلا جائے گا اندرون ملک 6 کھرب 72 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے ہیں وزیر خزانہ کے مطابق ان میں سے 4 کھرب 66 ارب روپے نوٹ تبادلے اور 2 کھرب 6 ارب روپے کے خالص نئے نوٹ چھاپے گئے ہیں حکومت نے قلیل مدت میں 750 ارب روپے سٹیٹ بنک سے قرض لیا ہے اس صورتحال میں عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے ڈالر میں کمی سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کے باعث ہے جو خوش آئند ہے مگر اس کے اچھے اور دور رس اثرات عوام پر بھی دیکھے جانے جائیں، انہوں نے کہا مہنگائی جوں کی توں ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی حکمت عملی ترتیب دیں جس سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف مل سکے۔