جہداپنجاب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

جہداپنجاب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

لاہور)اپنے نمائندے سے) گورنمنٹ ایمپلائز ہومیو ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (جہدا) پنجاب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہمدرد سینٹر لاہور میں کیا ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے نومنتخب عہداران جہدا سے حلف لیا۔ تقریب کی صدارت ہومیو پیتھک ڈاکٹر جمیل اخترغوری، ڈائریکٹر ہومیو پیتھک پنجاب نے کی جبکہ مہمانوں نے ہومیو پیتھک تصدق حسین ممبر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی، ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل پنجاب تھے۔ گورنمنٹ ایمپلائز ہومیو پیتھی ڈاکٹرز کے علاوہ لاہور کے نامور ہومیو فزیشن کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی چیئرمین جہدا ہومیو پیتھک ڈاکٹر اکرم شہزاد نے سیاسنامہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنی تنظیم کے تحت حاصل کی جانیوالی کامیابیوں کابھی ذکر کیا۔ انہوں نے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے سروسز سٹرکچر کی منظوری دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ہومیو پیتھک ڈاکٹر تصدق حسین، ممبر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی نے کہا کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کی منظوری سے ہومیو پیتھی کاوقار بلند ہوا ہے۔ تقریب کے صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر جمیل اختر غوری ، ڈائریکٹر ہومیو پیتھی پنجاب نے ان تمام Achievementکا ذکر کیا جواب تک گورنمنٹ سیکٹر میں ہومیو پیتھی شعبہ میں ہوئی ہیں۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سروس سڑکچر کی تکمیل میں اپنااپنا کردار ادا کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر زاہد پرویز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے گورنمنٹ ایمپلائز ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام مسائل کے لیے وہ بھرپور کوششیں کریں گے اور اس سلسلے میں ان کے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی پروموشن کا عمل جاری ہے۔ انشاء اﷲ جلد ہی کیس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی بھیج دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...