ٹرینوں میں چھاپیاور بلاٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کو جرمانے

ٹرینوں میں چھاپیاور بلاٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کو جرمانے

لاہور( سٹاف رپورٹر)ریلوے کمرشل چیکنگ سٹاف نے ریلوے افسران کی زیر نگرانی مختلف ڈویژنوں میں ، مین لائن اور برانچ لائنوں پرچلنے والی مسافر ٹرینوں میں چھاپے مارے اور بلاٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کاروائی کی۔ مارچ2014 میں اٹھاسی ہزار سات سو سولہ مسافروں کو بلا ٹکٹ سفر کرنے پر جرمانے کیے گئے اور اُن سے جرمانے اور کرائے کی مد میں پانچ کروڑ چھیاسی لاکھ آٹھ ہزار سات سو پچاس روپے وصول کیے گئے۔ جوکہ پچھلے سال مارچ 2013 کے مہینے سے تیس لاکھ چون ہزار ایک سو بیالیس روپے زائد ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...