جے یو آئی کی رکنیت سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے،مولانا محمد حسین

جے یو آئی کی رکنیت سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے،مولانا محمد حسین

لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کی رکنیت سازی کا مر حلہ لاہور میں مکمل ہو گیا ہے یو نٹوں سے کا پیاں جمع کر لی گئی ہیں ان کی جانچ پڑتال جا ری ہے اس مر حلے کے بعد 25اپریل تک یو سی سطح پر انتخا بی عمل مکمل ہو گا اس کے بعد تحصیل اور ضلعی الیکشن ہو ں گے یہ باتیں جے یو آئی کے ضلعی ناظم انتخاب مو لا نا محمد حسین نے حافظ غضنفر عزیز کی رہائش گاہ پر ضلعی معاونین انتخاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر قاری نذیر احمد ،مو لا نا مفتی سیف اللہ ،حافظ غضنفر عزیز ،محمد افضل خان ،حافظ حلیم اللہ ،حافظ نصیر احمد احرار ،ہاشم تہامی ایڈووکیٹ ،حافظ اشرف گجر،حافظ عبد الواجد ،حافظ محمد عرفان،حافظ سلیم اللہ قادری ،حافظ اخلاق احمد،حافظ محمد عرفان ،محمد علی رضاء،حافظ عبد الرحمن اور دیگر مو جو د تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا محمد حسن اور دیگر نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے پر امن جدو جہد کر رہی ہے اس نظام کے عملی نفاذ تک اپنی جدو جہد کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام سے دوری کے باعث وطن عزیز بحرانوں کے چنگل میں گھڑا ہوا ہے ان بحرانوں سے چھٹکارے کا واحد راستہ ہے کہ حکمران اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے اسلامی نظر یا تی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کا آغاز کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...