فوج پر تنقید شہداء کے خون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،بلال شیرازی

فوج پر تنقید شہداء کے خون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پاک فوج پر تنقید ہزاروں شہداء کے خون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، کالی پٹیاں باندھ کرمشرف سے وزارتوں کے حلف اٹھانے والوں کو فوج کے خلاف ہرزہ سرائی زیب نہیں دیتی تاریخ گواہ ہے فوج کا جوان لڑتا ہے جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے ڈیلیں کرکے ملک چھوڑکر بھاگ جاتے ہیں مشرف کے معاملہ میں مسلم لیگی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے صائب مشورہ دیا تھا لیکن حکومت اقتدار کے نشے میں ان کے مشوروں کو فراموش کر بیٹھی ہے اور نا ن ایشوز میں الجھ کر عوامی مسائل سے چشم پوشی اختیار کی جارہی ہے ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے باعث عوام پریشانی کا شکار ہیں حکومت قومی اداروں ، فوج کے خلاف محاذ کھولنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے ۔