پنسل سے کھیلنے پر طالب علم کو سکول سے نکال دیا گیا

پنسل سے کھیلنے پر طالب علم کو سکول سے نکال دیا گیا
پنسل سے کھیلنے پر طالب علم کو سکول سے نکال دیا گیا

  


نیوجرسی (بیورو رپورٹ) امریکی شہر نیوجرسی میں ایک 13 سالہ بچے کو پنسل کی پستول بنا کر اشارے کرنے پر دو دن کے لئے سکول سے معطل کردیا گیا۔ ایتھن چپلن نامی بچے کہ وہ صرف پنسل کو گھمارہا تھا کہ پیچھے بیٹھا ایک بچا چیخا یہ بندوق کی طرح کے اشرے کررہا ہے، اسے جیل بھیج دو۔ چپلن کا کہنا ہے کہ شکایت لگانے والا بچا اکثر اسے تنگ کرتا رہتا تھا اور یہ شکایت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے لیکن سکول والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور اسے معطل کرکے دماغی معائنہ کرانے کا بھی حکم دے دیا، سکول سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ سکول کے ضابطوں کے مطابق اگر کوئی بچہ کسی دوسرے طالبعلم سے خوف محسوس کرے تو ہمیں اپنی ڈیوٹی کرنی ہوتی ہے۔ سکول انتطامیہ کے اس ردعمل پر امریکی میڈیا بھی حیران ہے۔ چند ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ میں سکولوں میں فائرنگ کے واقعات کے باعث سکولوں میں فائرنگ کے واقعات کے باعث سکولوں کی انتظامیہ بھی بے حد خوف کا شکار ہیں۔ اسی لئے چھوٹے چھوٹے واقعات پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آتا ہے۔ تاہم متاثرہ بچے کے والدین اس واقعہ پر عدالت کا رُخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...