نالائق سکول لٹ گیا

نالائق سکول لٹ گیا
نالائق سکول لٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے ایک سکول جس کے بچوں کا سالانہ رزلٹ انتہائی خراب تھا کو ”فراڈیوں“ نے 11 لاکھ پاؤنڈ (17 کروڑ روپے)  سے محروم کردیا۔ فراڈ کی یہ کارروائی اس قدر سادہ تھی کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ انہیں سکول کے خراب نتیجہ کی وجہ عملوم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ ایلڈلم اکیڈمی کے اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کو کسی نامعلوم شخص نے ای میل کرکے کہا کہ وہ ان کے بینک سے تعلق رکھتا ہے اور رقوم کی منتقلی کے لئے اسے ادارے کے چند پاس ورڈز مانگتے تاکہ وہ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے سکول کی ”خدمت“ کرسکے۔ اتنی سادہ سی بات ادارے کی انتظامیہ کو سمجھ نہ آئی اور انہوں نے پاسورڈ اس اجنبی کو دے دیا اور چند لمحوں میں 11 لاکھ پاؤنڈ سکول کے کھاتوں سے غائب ہوگئے۔ سکول کے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ کیوں سکول کا نتیجہ اس قدر خراب آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول کی انتظامیہ اس قدر لاپرواہ اور بے وقوف ہوگئی تو کس طرح یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ بچوں کو اچھی تربیت دی جارہی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -