الیکٹرانک سگریٹ کا دھماکہ، خاتون زخمی

الیکٹرانک سگریٹ کا دھماکہ، خاتون زخمی
الیکٹرانک سگریٹ کا دھماکہ، خاتون زخمی

  


نیویارک (نیوز رپورٹ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ سگریٹ کو پٹرول، کپڑوں اور دوسرے آتش گیر مادے سے دور رکھنا چاہیے جس کی وجہ آگ کا اچانک بھڑک اٹھنا ہے لیکن تب کیا کیا جائے جب ایک الیکٹرانک سگریٹ ہی خلاف توقع پھٹ جائے۔ رچ ماؤنڈ کے ہوٹل میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک الیکٹرانک سگریٹ چارجنگ کے دوران اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 18 سالہ خاتون لارابیٹی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کو چارجنگ پر لگایا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ الیکٹرانک سگریٹ ایک ایسا سگریٹ ہوتا ہے جس میں نکوٹین کی مقدار موجود ہوتی ہے اور صارف اس بغیر آگ جلائے استعمال کرتا ہے لیکن اسے موبائل کی طرح استعمال سے قبل چارج کیا جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...