نیب کے ملزموں کی سزاﺅں میں کمی کےلئے دائر درخواستوں کی سماعت 16اپریل تک ملتوی

نیب کے ملزموں کی سزاﺅں میں کمی کےلئے دائر درخواستوں کی سماعت 16اپریل تک ملتوی

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نیب کے ملزموں کی سزاوں میں کمی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت 16اپریل تک ملتوی کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ اور جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار راشد لطیف وغیرہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یگر جرایم میں قید کاٹنے والے قیدیوں کی آدھی سزائ میں دن رات سمار کر کے تخفیف کر دی جاتی ہے جبکہ صدر مملکت،وزیر اعظم یا حکومتیں خوشی کے مواقع پر عمومی قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان کرتے ہیں مگر نیب کے ملزمان پر سزائ میں کمی کا اطلاق نہیں کیا جاتا جو امتیازی سلوک ہے۔ہر شہری کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جانا آئینی تقاضا ہے جسے مدنظر نہ رکھنے سے نیب کے ملزمان شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...