وکلاءکنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ق) کا تنظیمی اجلاس

وکلاءکنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ق) کا تنظیمی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے زیر اہتمام 12اپریل کو لاہور میں ہونیوالے وکلاءکنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب ہاﺅس میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صدر لائر ونگ پنجاب عالمگیر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں وکلاءکنونشن کے انتظامات کے حوالے سے تین مختلف کمیٹیوں کے ممبران کا اعلان کیا گیا ۔پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق استقبالیہ کمیٹی14ارکان پر مشتمل ہوگی ۔صدر لائر ونگ نے اجلا س کو بتایا کہ کنونشن کی صدارت چوہدری پرویزالہٰی کرینگے جبکہ مسلم لیگ کے مرکزی راہنماءو سینیٹر چوہدری شجاعت حسین بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں ملک کے تمام سرکردہ وکلاءراہنماﺅں کو شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -