پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ اسلام آباد کے رہنما سہیل رومی کی سبزی منڈی دھماکے کی شدید مذمت

پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ اسلام آباد کے رہنما سہیل رومی کی سبزی منڈی دھماکے کی ...

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ اسلام آباد کے رہنما اور پاکستان مسیحی اتحاد موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سہیل رومی نے اسلام آباد سبزی منڈی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معصوم انسانوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ایک بیان میں سہیل رومی نے کہا کہ دہشتگردوں نے غریب اور معصوم انسانوں کا قتل عام کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...